10 نومبر، 2015، 7:38 PM

اسپین کی بحریہ نے 500 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

اسپین کی بحریہ نے 500 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

اسپین کی بحریہ نے لیبیا سے یورپ آنے والے 500 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کی بحریہ نے لیبیا سے یورپ آنے والے 500 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا۔ بچ جانے والے افراد میں مرد، خواتین، کم عمر نوجوان اور 2  بچے شامل ہیں، ان میں سے اکثر افراد نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں، تارکین وطن 20 میٹر لمبی ایک کشتی میں سوار ہو کر بحر میڈیٹرین کو عبور کرکے یورپ کے ممالک جانا چاہتے تھے۔ بحریہ کے ریسکیو آپریشن میں 6 گھنٹے لگے جبکہ اسی دوران ایک سومالی خاتون نے بچی کو بھی کشتی میں ہی جنم دیا۔ اب تک تقریباً تین ہزار تارکین وطن مختلف سمندری راستوں سے یورپ آتے ہوئے خطرناک لہروں کی نذر ہوکر اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ 7لاکھ افراد ایسے بھی ہیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

 

News ID 1859477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha